Pakistan and China Signed 19 Projects,Including 9 Energy Contracts?
پاکستان اور چین میں توانائی کے 9 معاہدوں سمیت 19 منصوبوں پر دستخط
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء)پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان 19منصوبوں پر دستخط ہوئے ، 9 معاہدوں کا تعلق پاور سیکٹر سے ہے ، دونوں ملکوں میں فائبر آپٹک بچھانے کیلئے آسان شرائط پر قرضے ، اقتصادی اور فنی تعاون ، فیصل میں صنعتی پارک، تھر بلاک ٹو میں 65 لاکھ میٹرک ٹن کوئلے کی کان کنی کے معاہدے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث ہونے والے نقصان کا مداوا چین سے ہونے والے معاہدوں سے ہوگا، ملکی ترقی میں نئی روح پھونکے گی ۔ بیجنگ کے گریٹ ہال میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم بجلی کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں ، بجلی کے کارخانے چلیں گے تو بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ، غربت میں کمی آئے گی ، محرومیاں ختم ہوں گی ، روزگار کی فراہمی ممکن بنے گی ، ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کا دورہ صورتحال میں گیم چینج کی حیثیت رکھتا ہے ۔ چینی قیادت کے جوش وخروش کے مثبت نتائج ہماری معیشت پر ظاہر ہوں گے ، چین کا تعاون پاکستان میں اقتصادی تعاون کا ذریعہ بنے گا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے لئے اپنے پرجوش خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کے رشتے دراصل دونوں ممالک کے عوام کے باہمی رشتے ہیں ، ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان چاہتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ دوستی کو مستقبل میں مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے چین سے دوستی کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوستی کا یہ تعلق آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگا ۔ یہ سلسلہ ہماری ترقی وخوشحالی کا ذریعہ بنے گا ، چینی وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، طارق فاطمی موجود تھے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی معاملات اور خطے میں امن وامن پر تبادلہ خیال ہوا
Pakistan and China signed 19 projects, including 9 energy contracts

Beijing (Urdu News November 8. 2014) China and Pakistan prime ministers after Meeting with China and Pakistan Among the 19 Projects Signed 9 Agreements Relating to the Power Sector. from both fiber optic laying the simple rules lending. economic and Technical cooperation. Faisalabad industrial Park. 65 million metric tons in Thar block II coal mining agreements. Prime Minister Nawaz Sharif has said that the Picketing redress the damage caused by China’s contracts. the development will revitalized. would increase exports. Reduce Poverty. deprivation will end. it will be possible to supply jobs. growth and prosperity is the rule. Nawaz Sharif said that his visit has been a change in the situation in the game. Chinese leadership enthusiastically positive results will be displayed on our economy. China will become a source of economic support in Pakistan. Pakistan’s Prime Minister Nawaz Sharif met with Chinese counterpart Xi Jinping. want to see more robust. Chinese Prime Minister Nawaz Sharif during a meeting with counterpart from China friendship as a key pillar of its foreign policy. saying the friendship will Further strengthen this Relationship in the coming days. This series will be the source of our growth and prosperity. the Chinese Prime Minister Shahbaz Sharif. Khawaja Asif. Shahid Khaqan Abbasi. Ahsan Iqbal. Tariq fatmi were present. Bilateral relations. economic affairs and peace in the region were Discussed and Peace.Pakistan and China signed 19 projects, including 9 energy contracts