Home » , » وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم انقلابی لیڈر تھے

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم انقلابی لیڈر تھے

Written By Unknown on Wednesday, 7 January 2015 | 10:24

Mirpur AJK Prime Minister Chaudhry Abdul Shaheed Zulfikar Ali bhtudnya great revolutionary leader who made Pakistan a nuclear power. The constitution of Pakistan. Party defended the rights of the poor. A thousand-year war for independence of Kashmir lrhny commit. The so-called elections in occupied Kashmir Kashmiri self-determination of Kashmiris .hq any way deny birthright Kashmiri self-determination to continue their struggle to achieve self-determination without gy.hq may have peace in South Asia. Bhutto's views uafkar and reconciliation policy tribute jtnabhy be reduced. He expressed these views leader of the 87th anniversary of Shaheed Zulfikar Ali Bhutto Speaking at the ceremony held at the Prime Minister House bagged. AJK Prime Minister Shaheed Zulfikar Ali Bhutto cut the birthday cake for his tribute Shaheen srdar daaky.as Deputy Speaker, the Prime Minister's advisors Raja Shaukat, Chaudhry Haq Nawaz, Director Mangla housing minister Zulfiqar, AJK PPP women Wing General Secretary Ms. Nabila Job, former mmbrksmyrkunsl Ch Solomon, son of Prime Minister Bilal Majid rahnmacuhdry PPP, dIG Dr. Khalid Chauhan, Staff Officer to the Prime Minister Chaudhry Mehmood Ali, Deputy Commissioner Chaudhry Muhammad Tariq, SSP Raja Irfan Salim , Additional Deputy kmsnrjnrl Ch amjdaqbal, PPP uaydmnstrytrzla Council President Chaudhry Mushtaq myrpurky district, City sdruaydmnstrytr municipal Corporation Haji Ghulam Rasool public, Uncategorized Deputy administrator, City Ch Farid anurayduukyt, PPP leaders mhmdslym Khawaja Iftikhar Ahmed Raja, Indian jagl , PPP women Wing rahnmahmyranquy addition, PSF, PYO activists and media representatives were present. Deputy Secretary General of the PPP Prime Minister Raja Advocate umsyr addressed. Prime Minister Zulfikar Ali Bhutto anniversary of Peshawar in the very simplicity is being celebrated in Kashmir. Then samnahy severe problems such as terrorism, Pakistan. Pakistan's survival, security and stability of the Party's policy to promote the reconciliation scene akthakya.anhun on a platform to all political parties and the people of the country are khanaprty katrkruy bullets. Then all the people together and unite umnzm out of Pakistan's problems. The shadow of the army in Kashmir Kashmiri reject sham elections. Demand across the world that Kashmir Kashmiri self-determination birthright put pressure on India to ensure peace in South Asia that was udaym sky.anhun said Bhutto was the great philosopher who bring the poor of their rights and democratization in Pakistan strong values. Bhutto had placed the principles of the party and the Pakistan today to implement their toughest conditions can be extracted. The PPP leadership for the great sacrifices of Pakistan. Shaheed Bhutto and worker's name will always be remembered for his theories uafkar any sacrifice to reach payatkmyl will not. 

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم انقلابی لیڈر تھے


میرپور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم انقلابی لیڈر تھے جنھوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ پاکستان کو متفقہ آئین دیا۔ پیپلزپارٹی قائم کرکے غریب لوگوں کے حقوق کا دفاع کیا۔ کشمیرکی آزادی کے لیے ایک ہزار سال جنگ لڑھنے کا عہد کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کو کشمیری کسی طریقے سے تسلیم نہیں کرتے ۔حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔حق خودارادیت دیئے بغیر جنوب ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتاہے۔ بھٹوشہید کے نظریات وافکار اور مفاہمتی پالیسی کو جتنابھی خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 87 ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاجو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر شاہین کو ثرڈار، وزیراعظم کے مشیران شوکت راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری حق نواز، ڈائریکٹرجنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم ،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین آزادکشمیر کی جنرل سیکرٹری محترمہ نبیلہ ایوب، سابق ممبرکشمیرکونسل چوہدری سلیمان، وزیراعظم کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کے راہنماچوہدری بلال مجید، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالد چوہان،وزیراعظم کے سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری امجداقبال، پیپلزپارٹی ضلع میرپورکے صدر وایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق ، سٹی صدروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمود، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری فرید انورایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی کے راہنماؤں خواجہ محمدسلیم، افتخار احمد راجہ، صغیر جاگل ، شعبہ خواتین کی راہنماحمیرانقوی کے علاوہ پیپلزپارٹی، پی ایس ایف، پی وائی او کے کارکنان اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ومشیر وزیراعظم شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سالگرہ کی تقریب سانحہ پشاور کے باعث پورے آزادکشمیر میں نہایت ہی سادگی سے منائی جارہی ہے۔ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی جیسے شدید مسائل کا سامناہے ۔ پاکستان کی بقا،سلامتی اور استحکام کے لیے ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق مفاہمتی سیاست کوفروغ دیااور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکیا۔انھوں نے کہاکہ ملک اور قوم کی خاطرکڑوی گولیاں بھی کھاناپڑتی ہیں۔ اس وقت پوری قوم اکٹھی ہے اور پاکستان درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے متحد ومنظم ہے۔ انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں فوج کے سایہ میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کو کشمیری مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری دنیا بھرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنوب ایشیاء کا امن قائم ودائم رہ سکے۔انھوں نے کہاکہ بھٹوشہید عظیم فلاسفر تھے جنھوں نے غریب لوگوں کو ان کے حقوق دلائے اور پاکستان میں جمہوری اقدار کو مضبوط کیا۔ بھٹوشہید نے پارٹی کی بنیاد جن اصولوں پررکھی تھی آج ان پرعمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نکالا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ بھٹوشہید کا نام ہمیشہ یاد رہے گا اور کارکن بھٹوشہید کے نظریات وافکار کو پایاتکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Latest Happenings

Recent post